اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایران کے سابق سفیر نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ جوہری مذاکرات میں ایران کی حکومت کی کارکردگی کوتعمیری قرار دیا ہے۔
فدا حسین مالکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ جوہری مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات، مثبت اور تعمیری تھے۔
افغانستان میں ایران کے سابق سفیر نے مزید کہا کہ جوہری مذاکرات میں ہر قسم کی پیشرفت، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اپنے اثرات مرتّب کرے گی۔ فدا حسین مالکی نے خارجہ پالیسی خاصطور سے جوہری مذاکرات میں پارلیمینٹ اور حکومت کے تعاون کو اہم و ضروری موضوعات میں سے قرار دیا اور کہا کہ حکومت اور پارلیمینٹ کے درمیان باہمی تعاون قابل قدر ہے، انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کے لئے داخلی سرمایہ کاری اور قومی ذرائع پر توجہ کے لئے ضروری منصوبہ بندی کی جائے۔
.......
/169